لہسن و شہد کا مزاج اور لہسن و شہد کھانے فائدے
لہسن و شہد کے بارے میں تفصیلی مضمون سے پہلے یہ جان لیں کہ قدرت نے جہاں انسان کی آزمائش کیلئے بہت سی بیماریاں پیدا کی ہیں وہیں ان کےعلاج کے لیئے لہسن و شہد کی صورت میں ایسے ایسے نادر نسخے بھی موجود ہیں کہ جان کر عقل ہی دنگ رہ جاتی ہے۔۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ لہسن و شہد ہماری صحت کے لئے بیحد مفید ہے اور ان گنت بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے،عام طور پر اسے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر آپ یہ جان کے حیران ہوں گے کہ لہسن و شہد ایک دوائی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے،لہسن کو روز کھانے سے آپ ہارٹ اٹیک، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول لیول اور دیگر دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں،اسکے علاوہ کھانسی نزلہ بخار اور عام طور پر ہونے والے انفیکشن سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں، لہسن و شہد کے باقاعدہ استعمال سے آپ اپنے اندرونی نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، اس میں شوگر سے بھی لڑنے کی طاقت موجود ہوتی ہیں، شوگر کے مریض اگر اس کا استعمال جاری رکھیں تو ان کا شوگر لیول کنٹرول رہتا ہے،کچھ لوگ اس کو ثابت کھا سکتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو اس کے تیز ذائقے کے باعث ثابت کھانے میں مشکل محسوس ہوتی ہےاس لیے لوگ خالی لہسن کھانے سے کتراتے ہیں، لہذا اس کا ایک آسان حل آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اسے شہد میں ملا کر کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہو جاتا ہے بلکہ دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے معدے کی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔۔تو ان دونوں کو ملا کر کھانے کے لاجواب اور شاندار فوائد جاننے کیلئے یہ مضمون مکمل پڑہیں۔
شہد کے مکمل فوائد
لہسن کی طرح شہد بھی ہماری صحت کے لئے بہت فائدے مند ہے، شہد کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس میں بے شمار بیماریوں کا علاج ہے،محققین اسے مزید موثر بنانے کے تگ و دو میں بھی لگے رہتے ہیں،ایسی ہی ایک تازہ ترین تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہد اور لہسن کو ملا کر کھانے سے کئی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔۔۔ لہسن کے ساتھ شہد بھی قدرتی فوائد اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، لہٰذا لہسن اور شہد کے آمیزہ سے انسان کو کیسے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ یقینا آپ کے علم میں نہیں ہو گا۔۔۔ ماہرین غذائیات کی آراءکی روشنی میں لہسن اور شہد کو ملا کر کھانے کے درجنوں ایسے فوائد بتائے گئے ہیں کہ جنہیں جان کر یقیناً ہم یہ قدرتی نسخہ فوری استعمال کرنا چاہیں گے۔۔۔اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کے لئے لہسن کے ایک جوئے کو باریک کاٹ کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں یا دوسری صورت میں لہسن کو باریک کُوٹ لیں اور اسے ایک چمچ شہد میں اچھی طرح ملا لیں، اسے صبح خالی پیٹ کھائیں اور ایک ہفتے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔۔۔اب اگر اس قدرتی نسخے کے فوائد کی بات کی جائے تو یہ بے شمار بھی ہیں اور بے حد اہم بھی ہیں ،یہ سادہ سا نسخہ ہمارے جسم سے فاسد مادوں کی صفائی کرتا ہے،صرف ایک ہفتے کے استعمال سے جلد کی جھریاں ختم ہونے لگتی ہیں، اگر آپ کے جسم پر کوئی زخم موجود ہے تو اس کے استعمال سے بہت جلد مندمل ہوجائے گا، اگر آپ بیمار ہیں تو جلد صحت یاب ہوں گے اور جسمانی تھکاوٹ کا احساس بآسانی دور ہو جائے گا۔۔۔یہ ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک بھی ہے جو آپ کو بیکٹیریا اور وائرس سے لگنے والی بیماریوں سے بچاتا ہے، یہ کولیسٹرول کو بھی کم کردیتا ہے اور اس کے کھانے سے آپ کا وزن بھی کم ہونے لگتا ہے۔۔۔ جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے جس سے ہر قسم کی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے، خاص طور پر موسمیاتی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔۔۔یہ نسخہ آپ کے دل کو بھی مضبوط کرتا ہے اور خون کی نالیوں میں دوران خون رواں کرتا ہے گلے کی خرابی میں مبتلا افراد کے لئے بھی یہ نسخہ بہت اعلیٰ ہے کیونکہ یہ گلے کی خراش اور سوزش کو کم کرتا ہے، اسہال کی بیماری میں بھی اس کا استعمال بہت مفید ہے۔۔۔سردیوں کی آمد ہوتے ہی لوگوں کو نزلہ زکام کی بیماری شروع ہوجاتی ہے جس سے بچنے کے لئے یہ نسخہ بہت مفید ہے، یہ انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔۔۔ یہ جسم کے درد میں آرام فراہم کرتا ہے اور سستی اور تھکن کو دور کرکے توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ۔۔یہ امراض قلب کے خاتمے کے لئے بھی بہت مفید ہے ، اینٹی سیپٹک ہونے کے باعث اسے جراثیم کا دشمن تصور کیا جاتا ہے ، لہسن و شہد کو ایک طاقت بخش ٹانک بھی مانا جاتا ہے ، سستی کاہلی یا نقاہت کے باعث جسمانی اعضاء کمزور ہو رہے ہوں تو دوپہر اور شام کے کھانے کے ساتھ لہسن کے جوئے شہد میں ملا کرکھانے سے توانائی حاصل ہوتی ہے ، لہسن اور شہد کے آمیزہ میں سرکہ اور ہلدی کو ملا کر کھانے سے، دمہ ، کھانسی، سینے کا درد ، حلق کی سوجن اور نمونیے کی شکایت کو دور کیا جاسکتا ہے۔۔۔ یہ معدے اور آنتوں کی بہت سی تکالیف کے لیے مفید ہے اور خون کی شریانوں میں سختی پیدا ہونے سے روکتا ہے ۔
لہسن و شہد کھانے کے فوائد
اس کے علاوہ لہسن و شہد کو ملا کر کھانا دیگرکئی فوائد کا حامل ہے اوربہت سی خطر ناک بیماریوں کو جڑ سے ختم کرتا ہےجیسا کہ۔۔۔
لہسن و شہدموٹاپا ختم کرنے کےلیے
ہر صبح خالی پیٹ لہسن و شہد ملا کر کھانے سے موٹاپا تیزی سے کم ہوتا ہے، لہسن جب خالی پیٹ میں جاتا ہے تو گیسٹرک جوس بناتا ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں بہت مفید ہے، اس کے علاوہ لہسن اور شہد کا آمیزہ کولیسٹرول جذب کرنے کی بھی بہترین صلاحیت رکھتا ہےجس سے آپ کا جسم فالتو چربی نہیں بنائے گا اورموٹاپے سے محفوظ رہیں گے۔
صحت مند جلد:لہسن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو خون کو صاف کر کے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے، لہسن اور شہد کا آمیزہ کھانے سے جلد کی بہت سی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جب کہ جلد سے داغ دھبوں اور جھائیوں کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے، بازار کی مہنگی اور کیمیکلز سے بھرپور پروڈکٹس خرید کر لگانے سے بہتر ہے کہ لہسن اور شہد ملا کر استعمال کر لیے جائیں۔
لہسن و شہدسوزش اور سر کے درد میں آرام کےلیے
سر کے درد اور جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد میں آرام کےلیے بھی لہسن اور شہد کا آمیزہ بے حد مفید ہے، اس کے علاوہ وہ افراد جو زیادہ تر سُستی کا شکار رہتے ہیں ان کے لیے لہسن اور شہد توانائی (انرجی) حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
لہسن و شہدکیل اور مہاسوں سے بچاؤ
کیل مہاسے محض چہرے پر ہی نہیں بلکہ جسم کے دیگر حساس حصوں پہ بھی نکل آتے ہیں ان سے بچنے کے لیے شہد و لہسن کے آمیزے کااستعمال بے انتہا مفید ہے، شہد اور لہسن دونوںمیںیہ خصوصیت ہے کہ جلد کے تباہ شدہ خلیے اوران میں موجود میل کچیل کو ختم کرکے جلد کو ترو تازہ کرتے ہیںیہ جلد کوآلودگی سے بھی محفوظ رکھتا ہے جو کہ کیل مہاسوں کی ایک اہم وجہ ہے۔
مضبوط اور صحت مند بال:موسم کے باعث روکھے اور بے رونق ہوجانے والے بالوں کے لیےیہ ایک بہترین غذا اور علاج ہے، یہ خشکی دور کرتاہے اور بالوں میں نمی برقرار رکھتا ہے، اکثر بال دھونے کے بعد خشک ہوجاتے ہیں لیکن شہد اور لہسن کا استعمال انہیں نرم وملائم رکھتا ہےاس سے بالوں کا رنگ بھی زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے، سفید اور گرتے بالوں کے لیے شہد کا استعمال بے انتہا فائدے مند ہے، جو لوگ بالوں پر رنگ کرتے ہیں ان کے لیے بھی شہد کا استعمال بے حد ضروری ہے، یہ نقصان دہ کیمیکل کا مقابلہ کرکے بالوں کو ان کی اصل شکل میں برقرار رکھتا ہے۔
لہسن و شہد سے چمکدار آنکھیں
حیرت انگیز طور پر مصریوں کا یہ ماننا تھا کہ شہد و لہسن کو کھانے کے ذریعے آنکھوں کی کئی بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے، آنکھوں پر شہد لگانے سے نہ صرف آنکھیں محفوظ رہتی ہیں بلکہ بینائی بھی تیز ہوتی ہے، کمزور بینائی رکھنے والے لوگوں کے لیے بھی شہد انتہائی مفید ہے، اس سے آنکھوں کا انفیکشن، آنکھوں کا لال ہوجانا اورآشوب چشم جیسی تکالیف پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے شوگر کے مریضوں کوموتیا جیسے امراض سے بچنے کے لیے اس کا استعمال کرنا چاہیے۔
شوگر پہ قابو پانے کے لیے:شہد قدرتی شکر حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس لیے اسے سفید شکر کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے، شہد اور لہسن مل جائیں تو نہ صرف جسم کو توانا رکھتےہیں بلکہ یہ سفید شکر کی طرح نقصان دہ بھی نہیں ہوتے، البتہ شوگر کے مریضوں کو اعتدال میں رہ کر شہد کا استعمال کرنا چاہیے اور اسے استعمال کرتے ہوئے اپنے شوگر لیول کو چیک کرتے رہنا چاہیے۔
لہسن و شہد امراض قلب کے خطرات
شہد و لہسن کے آمیزہ کو استعمال کرنے سے کولیسٹرول پر قابو رکھا جا سکتا ہے، شہد خون میں ایچ ڈی ایل یعنی گڈ کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے،اس کے اند رموجود ایکس پیکٹورینٹ اور سوتھنگ جیسی خوبیا ں نظام تنفس کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں اس آمیزہ کے استعمال سے کولیسٹرول 10فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
بہتر یادداشت:کچھ طبی تحقیقی رپورٹس میں شہد اور لہسن کی ذہنی تناؤ سے لڑنے کی صلاحیت کو ثابت کیا گیا ہے جو ایسے دفاعی نظام کو بحال کرتی ہے جو یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ہے، اس سے ہٹ کر شہد میں موجود کیلشیم دماغ میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے جو کہ دماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔
لہسن و شہد سےاچھی نیند
شہد میں موجود مٹھاس خون میں انسولین کی سطح بڑھاتی ہے جس سے ایک کیمیکل سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو کہ میلاٹونین نامی ہارمون میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو اچھی نیند کے لیے ضروری ہوتااور اگر اس میں لہسن بھی شامل ہو جائے توانسانی جسم میں موجود انسولین کے نقصان دہ اثر ات کو زائل کر دیتا ہے۔
لہسن و شہدمعدے کے لیے فائدہ مند
لہسن وشہد کا آمیزہ جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ کھانا متعدد ایسے امراض سے تحفظ دیتا ہے جو نظام ہضم سے جڑے ہوتے ہیں، معدے تک جاتے ہوئےیہ جراثیموں کو ختم کرکے جسم کے اندر چھوٹے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔