تلبینہ کے فوائد

تلبینہ ایک انتہائی مرغوب اور لذیذ غذا جس کے فوائدسے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا۔
احادیث میں تلبینہ کو نبی پاک کی طرف سے ایک بیمار کے لئےروزانہ کی غذا کا حصہ بنانے کی ہدایات کے شواہد ملتے ہیں۔یہ مڈل ایسٹ میں کھائی جانے والی بہت ہی مرغوب غذا ہے۔ تلبینہ کھانے سے خون کی کمی دور ہو تی ہے ایک سے ڈیڑھ ما ہ استعما ل کرنے سے تلبینہ ہیموگلوبن کو جسم کی ضرورت کے مطابق بڑھاتا ہے۔
کمزور لوگوں کے لئے تلبینہ بہت مفید ہے اس کے روزانہ استعمال سے جسم کی کمزوری دور کرکے وزن میں اضافہ کرتا ہے۔تلبینہ کھاناپڑھنے والے بچوں کے لیے بہترین ہےتلبینہ جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔ جو بچے اپنا سبق یاد کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ تلبینہ کے استعمال سے ان کا حافظہ تیز ہو یہ غذا غم ۔ مایوسی۔ کمردرد۔بهوک کی کمی۔ وزن کی کمی۔کولیسٹرول کی زیادتی۔ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کے اضافہ۔امراض دل۔انتڑیوں ۔معدہ کے ورم ۔السرکینسر۔قوت مدافعت کی کمی۔جسمانی کمزوری ۔ذہنی امراض۔ دماغی امراض۔جگر ۔پٹھے کے اعصاب اور نڈھالی کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔جاتا ہے۔بیمار لوگوں کے لیے جو بالکل بستر سے اٹھ بھی نہ سکتے ہوں ان کے لیئے تلبینہ بہترین ہے۔ تلبینہ کمزوری کو دور کرکے چلنے پھرنے کے قابل بناتاہے۔جوانسانی تاریخ میں بوئی جانے والی سب سے پہلی اور پرانی فصلوں میں سے ایک ہے مؤ رخین کے مطابق جو یوریشیاء میں 10 ہزارسال قبل کاشت کی گئی جوکو انسانی غذائی جنس کے طور پر ہی نہیں بلکہ دودھ دینے والےجانوروں کے چارہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔صحت مند غذاؤں میں شامل ہونے کے علاوہ یہ اپنی خمیری صلاحیت کے با عث آب جو اور دوسرے مشروبات کا بھی ا ہم جزو رہی ہے۔اس سے مختلف ثقافتوں میں مختلف طرح کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں ۔

جسم ‏موٹا کرنے کا آزمودہ ٹوٹکا صرف ایک چیز کا استمال

بانجھ پن کی وجوہات اور بانجھ پن کا علاج

بے اولادی کی وجوہات اور بے اولادی کا علاج

تلبینہ کے فوائد احادیث کی روشنی میں

پیارے نبی پاک نے جو کے استعمال کی بہت سی بیماریوں میں علاج کے لئے اس کے استعمال کی تلقین فرمائی ہے۔ جو کے استعمال سے جسم میں گلوکوزکی مناسب سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔اسمیں موجود اجزاء سےکینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی طاقت ملتی ہے۔
ابن ماجہ میں ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول الله ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے
اسی مسئلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ یا تو تندرست ہوجاتا۔اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔’’حضرت عائشہ بیمار کیلئے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے ازحد مفید ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی سے روایت ہے کہ جب کبھی بھی آپ رضی اللہ تعالی کی کوئی رشتے دار وفات پاتیں تو قریبی عزیزواقارب اور احباب کے علاوہ تمام لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ۔آپ رضی اللہ تعالی تلبینہ کا دیگچہ اور تریذ یا ترید(روٹی گوشت )تیار فرماتی اس پر تلبینہ ڈال کر ان سب کو کھانے کے لئے پیش کرتیں اور فرماتی کہ آ پﷺ فرماتے ہیں کہ تلبینہ اپنے کھانے والے مریض کے دل کو تقویت اورغم زدہ کو غم سےنجات دیتا ہے۔صحیح بخاری والیم 7، کتاب 5،حدیث نمبر

تلبینہ بنانے کے اجزاء

دودھ دو کلو
جو کوٹا ہوا یا جو کا دلیہ ایک پاو
کھجور پندرہ سےبیس دانے رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
یا شہد آدھا کپ یاحسب ذائقہ

تلبینہ کی تیاری کی ترکیب

سب سے پہلے دودھ کو ایک دفعہ جوش دے کر جو شامل کر لیں اورہلکی آنچ پر25 منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔جب جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔اور اگر میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں جب یہ کھیر کی طرح بن جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں دل کرے تو اس کے اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں کھجور یا شہد جیسی پُر اثر مٹھا س اور صحت دینے والی غذا ؤں کے ساتھ مریض کو کھلانے سے نہ صرف جسم میں پھرتی پیدا ہوتی ہے بلکہ روح بھی ہشاش بشاش محسوس ہوتی ہے کیونکہ اسمیں دو جہاں کے سرکار رحمت اللعالمین کے حکم کی برکت بھی شامل ہے۔

Axact

Axact

Vestibulum bibendum felis sit amet dolor auctor molestie. In dignissim eget nibh id dapibus. Fusce et suscipit orci. Aliquam sit amet urna lorem. Duis eu imperdiet nunc, non imperdiet libero.

Post A Comment:

0 comments: