دبلے پتلے جسم کو موٹا اور وزن بڑھانے کا دیسی نسخہ
بہت سارے مریض فون کر کے کہتے ہیں کہ حکیم صاحب کوئی ایسادیسی نسخہ تیار کرکے دیں جس کا کوئی نقصان نہ ہو اور وزن بھی بڑھ اور جسم بھی موٹا تازہ اور سڈول ہو جائے تو ان کے لئے حاضرہے یہ بہترین اور آزمودہ دیسی جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا مجرب نسخہ جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔یہ اوریجنل قدرتی دیسی چیزوں سے تیار کیا گیا ہے۔
کمزور اور دبلے پتلے افراد کے لیے بہترین نسخہ ٹانک، کمزور اور لاغر جسم دبلے پتلے مرد و خواتین کے لیےانمول تحفہ باڈی بلڈنگ کرنے والے افراد کے لیےہربل نسخہ جو کمزور جسم اور دبلے پتلے افراد ، پچکے گال والوں کے لیئے یہ بہت ہی اعلی اور بے ضرر نسخہ ہے۔ وزن بڑھانے کے لیئے فائدہ مند ہےمگر شرط یہ ہے کہ آپ نے اپنا طرز زندگی بہتر بنانا ہے اور اچھی خوراک استعمال کرنی ہےاور اس کے ساتھ ساتھ نماز پنجگانہ کی پابندی کرنی ہے۔جو لوگ باڈی بلڈنگ اور وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لیے بڑی بہترین، انمول اور زبردست چیز ہے۔اپنی صحت کے اوپر فوکس کریں اور ہمیشہ اپنی صحت کے لئے معیاری اور اعلیٰ کوالٹی کی چیز استعمال کریں کیونکہ صحت سے بڑھ کے کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔
بازاری ادویات جو وزن بڑھانے کے لیے مارکیٹ سے ملتی ہے ان کے بہت سارے مضر اثرات ہوتے ہیں جن لوگوں نے ایسی ادویات استعمال کی ہیں اب وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ ان میں سٹیرائڈز ، ہائی بریڈ ادویات کا استعمال ہوتا ہے جو وقتی طور پر جسم کو موٹا اور فربہ توکردیتی ہیں ۔مگر بعد میں اس کے جب سائیڈ ایفیکٹس شروع ہوتے ہیں پھر مریض پریشان ہو جاتا ہے یہ ادویات وقتی فائدہ تو کرتی ہیں مگر ان کے استعمال سے مریض کے اندر موجود تمام قوتیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
اس کے فوائد درج ذیل ہیں
یہ نسخہ اعصابی کمزوری دور کرے گا۔
یہ نسخہ دماغی کمزوری کے لیے مفید ہے۔
یہ نسخہ نظر کی کمزوری میں بہترین رزلٹ ہیں۔
یہ نسخہ جسم کے تمام پٹھوں کو بھی طاقت دیتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ جن لوگوں کا کوئی سے مدافعت کمزور ہو وہ جانے کی وجہ سے سپرم کی کمی بھی جسمانی اور جنسی کمزوری کا سامنا ہوتا ہے اس کے لئے بھی زبردست ہے۔یہ قدرتی طور پر ٹائمنگ بڑھانے کے اندر بھی ہوتی ہے۔
اس نسخہ کے چالیس یوم مسلسل استعمال سے دبلے پتلے انسان بھی موٹے تازے اور سڈول ہو جاتے ہیں۔
یہ نسخہ جریان احتلام میں بھی مفید ہے۔
عورتوں کے لیے اس کے فوائد
یہ نسخہ لیکوریا کا خاتمہ کرتا ہے سوکھی سڑی لڑکیاں صحت مند ہو جاتی ہیں۔
اس نسخہ کے استعمال سے پریڈز کی زیادتی کی وجہ سے پٹھوں میں اکڑو پیدا ہونا دور ہو جاتاہے۔
سر چکرانا اورجسمانی کمزوری ختم ہو جاتی ہے۔
کمر درد کے علاج کے لیے لاجواب چیز ہے۔
سفوف طاقت اور توانا کے اجزاء
ماکا روٹ ، مغز بنولہ ، موصلی سفید ، پھول مخانے ، طباشیر نقرہ ، لاجونتی ، تالمکھانہ ، نر چھوہارے ، تخم ریحان ، خشخاس ، میتھی دانہ،سنگھاڑا خشک ، ثعلب پنجہ ، الائچی ، سونف دیسی، ہلدی ، ہر ایک دس گرام ،اسگند ناگوری ، ستاور
ہر ایک سو گرام چار مغز الگ الگ والے لینے ہیں ، چہار گوند ، ناریل گری ، دیسی بادام کی گری ، تازہ نکلی ہوئی ، کاجو ، پستہ ، ،اخروٹ کی گری ، دیسی بادام کی نکلی ہوئی۔
طریقہ تیاری
تمام اجزاءکو بتائی گئی مقدار کے حساب سے لے کر ان کو پیس لیں پیسنے کے بعد اس کے اندر کوزہ مصری آدھا کلو پسی ہوئی بھی شامل کر لیں
طریقہ استعمال
صبح و شام کھانے ایک گھنٹہ قبل دو چمچ بڑے کھانے والے ایک گلاس دودھ میں مکس کر کے استعمال کر لیں دودھ ہلکا سا نیم گرم ہو۔ چالیس یوم استعمال کرنا ہے۔
اس کو استعمال کرنے سے پہلے اپنا وزن کرلیں چہرے کی تصویر بنالیں اور ایک مہینے کے استعمال کے بعد دوبارہ اپنا وزن کریں اور اپنے چہرے کو دیکھیں۔ ان شاءاللہ رزلٹ آ پ کے سامنے ہوگا مگر اس چیز کو مدنظر رکھیں کہ آپ کو جو کھانے پینے، سونے جاگنے، اٹھنے بیٹھنے کی روٹین اور لائف سٹائل کے ساتھ ساتھ ڈائٹ بہترین اور اچھی استعمال کرنی ہے۔
Post A Comment:
0 comments: