جریان کا علاج اسباب اور علامات

جریان کے معنی کسی پتلے رقیق مواد کا بہنا ہے طب میں اس کے اس طرح تعریف ہو گی منی کے بغیر ارادہ یا ملاپ کے بغیر منی کا نکلنا خواہ وہ پیشاب سے پہلے یا بعد یا دوران پیشاب منی کے قطرے خارج ہوں یا چلتے پھرتے مادہ منویہ کے ڈراپس نکل جانے کو جریان کہتے ہیں ۔

جریان کے مرض کے اسباب

کثرت مباشرت ۔جلق ۔شہوت انگیز باتیں کرنا ۔ فحش فلموں کے مناظر دیکھنا۔اعصابی کمزوری ۔خزانہ منی  کی کثرت۔تر چیزوں کا زیادہ استعمال یا بلغم پیدا کرنے والی  بادی اشیاء کا کثرت  سےاستعمال جریان کو پیدا کرنے کے اسباب ہیں

جریان کی علامات

پیشاب اور پاخانے کے وقت منی کے قطرے آنا جس سے کمزوری۔ لاغری۔ درد سر کمزوری دماغ وغیرہ جیسے عوارض پیدا ہوجاتے ہیں۔ خصیتین چھوٹے اور عضو تناسل سکڑ جاتاہے۔ مریض تنہائی پسند۔کمزور ہمت۔غمزدہ اور سست ہوجاتا ہےاور اس کے ساتھ ساتھ اس کے جوش اور ولولہ کی کمی ہو جاتی ہے۔

جریان کی شدت اور اسکے اثرات

جریان عموما پیشاب اور زور لگا کر پاخانہ کرنا اور جنسی جذبات کی شدت کے وقت ہوتا ہے جب مرض میں شدت ہوتی ہے اعضائے جنسی زیادہ حساس ہو جاتے ہیں تو ذرا سی رگڑ یا لڑکی کے تصور سے ہی مادہ منویہ خارج ہو جاتا ہے جب کچھ عرصہ اسی حالت میں گزرجاتا ہے تو تمام جسم میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے جسمانی کمزوری، دماغی کمزوری۔خیالات کا منتشر رہنا۔ پنڈلیوں میں ہلکا ہلکا درد رہنا ۔صبح جاگتے ہی سستی کا ہونا ۔کثرت سے بھول جانا ۔سر کا بھوجھل رہنا ۔سانس پھول جانا ۔کسی کام میں دل کانہ لگنا ۔قوت ارادی کاکمزور پڑ جانا ۔سر میں بوجھ اور بعض اوقات سر درد کرنااس مرض کےبرے اثرات میں سے ہیں۔

جریان کاعلاج کیسے شروع کرنا ہے

سب سے پہلے مرض کی وجہ دیکھیں اور اس وجہ کو دور کریں۔ اگر جریان جلق یا کثرت ملاپ کے سبب سے پیدا ہوا ہو تو ان عادات کو دور کریں اور مریض کو فحش خیالات اور فحش حرکات کوترک کرنے پر سختی سے منع کریں۔ اگر کثرت منی کی وجہ سے جریان پیدا ہوا ہو تو مرغن اشیاء کا استعمال فوری طور پر بند کرا دیں اور اس کی بجائے سادہ اور زود ہضم غذا کا استعمال کرائیں۔اگر مریض غیر شادی شدہ ہے تو اس کو شادی کا مشورہ دیں۔ اگر مرض اعصابی کمزوری یا دماغی کمزوری کی وجہ سے ہو تو مقوی اعصاب اور مقوی دماغ ادویات کا استعمال کرائیں۔گرم اشیاء سے مکمل پرہیز کرائیں۔

جریان کے علاج کا نسخہ

تج۔دس گرام
تالمکھانہ۔دس گرام
بیج بند۔دس گرام
گوکھرو خورد۔دس گرام
موچرس۔دس گرام
بیج اوٹنگن۔دس گرام
گوند کیکر۔دس گرام
سنگھاڑا خشک۔دس گرام
اسگندھ ناگوری۔دس گرام
چنیا گوند۔دس گرام
شقاقل۔دس گرام
موصلی سفید۔دس گرام
موصلی سیاہ۔دس گرام
مصری اوپر دی گئی تمام ادویہ کے برابر

 جریان کے نسخہ کی ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال

سب اجزاء کواچھی طرح کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور 6 گرام صبح و شام کھانے سے دو گھنٹۓ قبل گائےکے دودھ کے ساتھ استعمال کرائیں۔

فوائد :  یہ نسخہ سرعت انزال۔جریان۔ احتلام اورضعف باہ کا اللہ کے فضل سے شافی علاج ہے۔

Axact

Axact

Vestibulum bibendum felis sit amet dolor auctor molestie. In dignissim eget nibh id dapibus. Fusce et suscipit orci. Aliquam sit amet urna lorem. Duis eu imperdiet nunc, non imperdiet libero.

Post A Comment:

0 comments: