پیاز سے شوگر کا علاج
دوستو!پیاز دنیا بھر میں مشہور سبزی ہے، روزمرہ استعمال میں آنے کی وجہ سے ہر کوئی اس سے بخوبی واقف ہے، اس کی چند اقسام ہیں، ہر قسم کی تاثیر یکساں ہے، عام طور پر سفید اور سرخ رنگوں میں یہ قدرت کا ایک انمول عطیہ ہے، اسے سالن پکاتے وقت مصالحہ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے، بطور اچار سرکہ میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے، چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے اور سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے ،پیاز کھانا طب نبوی ﷺ سے ثابت ہے، پیاز کے تخم سیاہ رنگ کے اور نہایت چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں، پیاز اور تخم پیاز دوا میں استعمال ہوتے ہیں، پیاز میں پروٹین، نمکیات، فاسفورس اور وٹامنز ہوتے ہیں، اس کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے، کچی شکل میں پیاز سبزی کے طور پر پکایا جا سکتا ہے، اس کی مقدار خوراک دو تولہ ہے،علم طب کے پرانے حکماء نے پیاز کے اتنے زیادہ فوائد تحریر کیے ہیں کہ جان کر یقیناً آپ حیران ہو جائیں گے۔۔۔ ان شاء ان تمام فوائد پر پھر کسی آرٹیکل میں تفصیل سے بات کریں گے لیکن آج کی اس آرٹیکل میں صرف شوگر کے مرض میں پیاز کے فوائد پر بات کرتے ہیں۔
پیاز کیسے شوگر ٹھیک کرتا ہے
دوستو! صحت کیلئے انتہائی مفید غذائیت سے بھر پور پیاز اعصاب کو طاقت بخشتا ہے، اس میں موجود سیلینیم، انسانی مزاج کودرست رکھتاہے، آپ کو تفکرات، ڈپریشن اور تھکاوٹ کا شکار نہیں ہونے دیتا، پیاز میں موجود کرومیم شوگر کے مریضوں کی شوگر کنٹرول میں رکھتا ہے،پیاز کرومیم کا ایک ذریعہ ہے، اس کی وجہ سے یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور انسولین مزاحمت کے معاملات کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتے ہیں، کوریا میں پلانٹ ریسورس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے پتہ چلا ہے کہ پیاز شوگر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔۔۔ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول رکھنے کے لیے پیاز کو کارآمد مانا جاتا ہے، پیاز میں ایسے کمپاؤنڈز موجود ہیں جو شوگر کی تمام علامات کو ختم کرتا ہے، سرخ پیاز میں فائبر کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، فائبر کسی بھی قسم کے کھانے کو دیر سے ہضم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فائبر ہماری صحت کیلئے بےحد ضروری ہے، کیونکہ کھانے کو ہضم کرنے کے لیے خون میں موجود شوگر حرکت میں آتی ہے جس سے بلڈ شوگر لیول مستحکم رہتی ہے، شوگر میں مبتلا افراد کو ایسی غذاؤں سے دور رہنے کی تاکید کی جاتی ہے جن میں کاربوہائیڈریٹس کی تعداد زیادہ ہو، اور پیاز ایک ایسی چیز ہے جس میں کاربو ہائیڈریٹس کافی کم تعداد میں موجود ہوتے ہیں، پیاز میں کیلوریز کی مقدار بھی کافی کم ہوتی ہے، جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے، دھیان رہے کہ پیاز کو صحیح انداز میں پکایا جائے جبکہ بہت زیادہ تیل کا استعمال نہ کیا جائے۔۔۔ پیاز کو کھانے کا صحیح وقت دوپہر کا ہے۔۔۔ اسے دوپہر کے کھانے کیساتھ کھائیں، صبح اور شام کو نہ کھائیں اس وقت کھانا مردوں کیلئے نقصان کا باعث بنتا ہے، حکماء کہتے ہیں کہ اس وقت کھانا مردوں میں قوت باہ کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپکو آج کی اس آرٹیکل سے بہت سی مفید معلومات ملی ہوں گی تو جلدی سے اس پوسٹ کو لائک کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں، ہماری شوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینل کو لائیک وسبسکرائب کریں اور صدقہ جاریہ کی نیت سے اس یوسٹ کو فیس بک اور واٹس ایپ پر زیادہ سے زیادہ شیئر کر دیں۔ جزاک اللہ
Post A Comment:
0 comments: