آڑو کا مزاج اور اسکے فائدے
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کئی اقسام کے پھل پیدا کیے ہیں اور ہر پھل میں ہمارے لئے بے شمار طبعی فوائد رکھے ہیں، اسلئے ہمیں روز مرہ کی خوراک کے علاوہ پھلوں کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے، موسم گرما کو اگر پھلوں کا موسم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا آج کی اس ویڈیو میں ہم انہیں پھلوں میں سے ایک پھل آڑو کا ذکر کریں گے، جو غذائیت سے بھرپور، فرحت بخش اور انتہائی فائدہ مند پھل ہے ۔
آڑو کے دیگر نام
آڑو کوعربی میں خو خ اس کوفارسی اور سندھی میں شفتالو ،انگلش میں پیچ کہتے ہیں۔
آڑو کی ماہیت
عام کھانے والا پھل ہے۔ جو ذائقے میں میٹھا اورکھٹا ترش ہو تا ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں۔
نمبر 1۔۔۔۔ چکیا
یہ لمبا ،گول ، یا مخروطی ہو تا ہے چکیا آڑوکا مخصوص نا م شفتالو ہے اور آڑؤ کا در خت بھی اسی نا م سے منسو ب ہے
نمبر 2۔۔۔۔ بلو
بہترین وہ ہے جس کا پو ست رنگا رنگ ہو اور جس کی گٹھیلی آسانی سے جدا ہو اسے بلو کہتے ہیں ۔
آڑو کا مقام پیدائش
یہ میدانی اور پہاڑی علاقو ں میں دس ہزار فٹ کی بلندی تک پا یا جا تا ہے۔
رنگ
سرخی مائل یا گلابی کچا زرد رنگ کا بھی ہوتا ہے۔
مزاج
سردو تر درجہ دوم
دیگر عام فوائد
تقریباً تیس برس پہلے ہمارے ملک میں لمبا اور گول دو قسم کا آڑو پایا جاتا تھاجسکا اب نام و نشان تک نہیں ہے، دوسرے پھلوں کی طرح اب فارمی آڑو پایا جاتا ہے،یہ بیضوی شکل کا تقریباً ۲۰۰گرام تک وزنی نہایت سرخی مائل زرد رنگ،نازک جسم، خوبصورت روئیں دار، قدرے ترشی کا حامل ہوتا ہے،اس کی کاشت پہاڑی علاقوں میں دس ہزار فٹ کی بلندی کے علاوہ اب میدانی علاقوں میں بھی ہونے لگی ہے، اس کا پودا، چھ سے دس فٹ تک بلند جھاڑی دار،پتے ڈھائی تین انچ لمبے اور آگے سے نوک دار ہوتے ہیں،اس کے گلابی رنگ کے خوبصورت پھول نکلتے ہیں، ماہرین کے مطابق اس کا اصل وطن چین تھا لیکن دوہزار سال قبل روم میں کاشت کیا جانے لگا،آہستہ آہستہ دنیا کے دوسرے ممالک بھی اس کی طرف متوجہ ہوئے اور یو ں ہمارے ملک میں بھی کاشت کیا جانے لگا، یہ زیادہ ترکوئٹہ میں خوب پھلتا ہے اور وہیں کا آڑو لذت بخش، کم ترش، شیریں اور کثیر الغذا ہے، ہری پور اور ہزارہ کی طرف بھی کاشت کیا جاتا ہے لیکن کوئٹہ کا معیار عمدہ ہے، آم کا موسم ختم ہورہا ہوتا ہے تو آڑو کا موسم شروع ہوجاتا ہے، اسے درختوں سے نیم پختہ ہی توڑ لیا جاتا ہے اور لکڑی کی پیٹیوں میں اخبار کے اندر ڈھک دیا جاتا ہے، جہاں یہ چار سے پانچ روز میں پک جاتا ہے، آڑو کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، مینگنیز، زنک اور کاپرکے خزانے سے لبریز ہے اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور کیلوریز کم ہوتی ہیں اسکے ساتھ ساتھ یہ غذائی ریشہ کا بہت اچھا ذریعہ ہے، موٹاپے اور سوزش میں انتہائی فائدہ مند ہے اور برے کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے،طرزِزندگی سے متعلق تمام مسائل جیسے موٹاپا، شوگر،آنکھوں کی کمزوری اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتاہے،آڑو کو ہمیشہ چھلکے کے ساتھ کھائیں آڑو آپ کی مجموعی صحت کیلئے بے پناہ مفید ہے، وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر کے ان ذرات کی تشکیل کو روکتاہے جو کینسر کا سبب بنتے ہیں،اعلیٰ فائبر پر مشتمل ہونے کے باعث بڑی آنت کے کینسر سے بچاتاہے، وہ تمام پھل جو اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی پر مشتمل ہوں اور آپ انہیں انکی قدرتی حالت میں کھائیں تو یہ پھل جھریاں کم کرکے مجموعی طورپر جلد کی ساخت کو بہتر بنانے اور سورج، ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہونے والے جلد کے نقصانات سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وٹامن سی کولی جن کی پیداوار میں مدد فراہم کرتاہے، جو آپکی جلد کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک ریسرچ کے مطابق ٹائپ ون شوگر میں اعلیٰ غذائی ریشہ کے باعث خون میں شوگر کی سطح کم ہوتی ہے اور ٹائپ ٹو شوگر میں لپڈس اور انسولین کی سطح میں بہتری آتی ہے، آڑو میں موجود فائبر،پوٹاشیم، وٹامن سی اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں، جو دل کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پوٹاشیم کی مقدار میں اضافہ کیساتھ ساتھ سوڈیم کی مقدار میں کمی جیسی اہم غذائی تبدیلی کسی بھی شخص میں دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرسکتی ہے، صحت مند جلد،بالوں کی حفاظت، توانائی میں اضافہ اور وزن کم کرنے میں مفید ہے، بیماری کے باعث ہونے والے موت کے خطرات کو کم کرتاہے، معدہ اورجگر کیلئے بے حد مفید ہے، آڑو کی گھٹلی کا روغن بواسیر،کان کے درد اور بہرے پن کیلئے مفید ہے، آڑو کے پتوں کا جوشاندہ پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں،آڑو کے پھول دو ماشہ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے چند دنوں میں بند حیض جاری ہو جاتا ہے، گرمی کے باعث بھوک نہ لگنے میں بہترین پھل ہیاور پیاس کی شدت کو کم کرتاہے،گرمی کے بخار میں مریض کو آڑو کھلانے سے مریض کی طبیعت کو فرحت پہنچتی ہے، آڑو کے بیج میں موجود مغز کو ہرے دھنیے کیساتھ پیس کر لگانے سے پھنسیاں دو ر ہوجاتی ہیں،جنھیں زیادہ گرمی لگتی ہے ان لوگوں کیلئے آڑو بہترین پھل ہے، معدہ کو طاقت دیتاہے اور قبض دور کرتاہے، منہ کی بو ختم کرتاہیاور اسکے مغز کا تیل بالوں کی زیبائش کیلئے مفید ہے، طبِ یونانی میں آڑو کے پھول کھانسی دور کرنے میں مفید سمجھے جاتے ہیں، آڑو زیادہ تر خاص مواقع پر استعمال ہوتا ہے اسکو مختلف ذائقوں کیلئے میٹھے کھانوں میں استعمال کیاجاتا ہے اور بنیادی طور پر ذائقہ کیلئے اضافی خوراک کے طور پر مانا جاتا ہے، اس کو صحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ حاصل ہے، آڑو آنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل ہے، آپ کی عمر اور دوسرے عوامل آپ کی نظر کو نمایاں طور پر متاثر کرسکتے ہیں، یہ آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے کے لیئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے، ماہرین طب نے اچھی آنکھوں کی شناخت کیلئے قدرتی اجزاء کے طور پر گاجر کو ترجیحی دی ہے لیکن مضبوط سے مضبوط آنکھوں کیلئے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے، بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے، دن میں تقریباً دو سے تین آڑو کھانے سے آنکھوں کی صحت میں اچھی پیش رفت ہوتی ہے، آڑو جسم میں موجود زہریلے مادے کے خاتمہ کیلئے بہترین پھل ہیں، ہمارے جسم کو روزانہ کی بنیاد پر کئی زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان ٹاکسن کا کام گردوںپر اضافی دباؤ ڈالنا اور نظام کو روکنا ہے، پوٹاشیم اور آڑومیں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کُمک حاصل ہوتی ہے، اگر آپ اپنے گردوں کی روایتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیئے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمرہ کی غذاء میں شامل کرلیں، آڑو چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل ہے، یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے، اصل میں آڑو بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے، آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز کے طور پر کرتا ہے، آڑو وزن کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے بہت مفید ہے اگر آپ وزن میں کمی یا وزن کو کنٹرول کرنے کے بارے میں فکر مند ہیں؟ یقیناً آپ کا جواب ہاں میں ہی ہوگاتو آپ کو چاہیئے کہ آپ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو بھی شامل کرلیں، ایک آڑو میں اگر کلوریز کو شمار کیا جائے تو یہ ۸۶ کلوریز شمار ہوتی ہے، کلوریزکو شمار کرنے کے علاوہ آڑو میں چربی کی مقدار صفر کے قریب ہے،یہ آپ کے ڈائٹ پلان کیلئے بہتر انتخاب ہے؟ باقی پھلوں کے مقابلے میں آڑوکم چربی، کم کلوریز اور دیگر صحت کے فائدے کے مقابلے میں ایک میزبان کی حیثیت سے آپ کی خوراک کی منصوبہ بندی کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے، آڑو کو آپ سلاد میں بھی شامل کرسکتے ہیں، آڑوچھاتی اور کینسر کے خلیات کی سب سے زیادہ جارحانہ اقسام کو قتل کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہیاور اس عمل میں عام صحت مند خلیات کو نقصان نہیں پہنچاتا، آنتوں کوتر کرتا ہے،قبض کو دور کرتا ہے،مقوی و محرک عضلات ہے،دل کو تقویت دیتا ہے،معدہ کے عضلاتی حصے کیلئے قوت بخش ہے،مسکن جوش خون ہونے کی وجہ سے خون میں سے صفراوی امراض کو دور کرتا ہے،عضلات کو قوت دیتا ہے اور ان میں تحریک پیدا کرتا ہے اس لئے بلڈ شوگر اور پیشاب میں شوگر آنے کو مفید ہے،انسولین کو عضلات میں ہضم کرکے جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے، یہ جسم میں غدود اور رسولیوں کی پیداوار کو روکنے میں بھی معاون ہے اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کثرت سے اس کا استعمال کریں تو ان کے جوڑوں کا درد بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔۔۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپکو آج کی اس آرٹیکل سے بہت سی مفید معلومات ملی ہوں گی تو جلدی سے اس پوسٹ کو لائک کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں، ہماری شوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینل کو لائیک وسبسکرائب کریں اور صدقہ جاریہ کی نیت سے اس یوسٹکو فیس بک اور واٹس ایپ پر زیادہ سے زیادہ شیئر کر دیں۔ جزاک اللہ
Post A Comment:
0 comments: