خوبانی کا مزاج اور اسکے فائدے

اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ نعمتوں میں سے ایک نعمت خوبانی بھی ہے۔۔۔ خوبانی کی ابتداء ملک چین سے ہوئی جہاں پر پہلی دفعہ خوبانی کا پھل اُگایا گیا اس کے بعد تجارت اور کاروبار سے اس کی پیداوار یورپ کے ممالک میں بھی شروع ہو گئی۔۔۔ اٹھارویں صدی میں خوبانی امریکا کے علاقوں میں بھی اگائی جانے لگی کیونکہ خوبانی سرد علاقوں میں پیدا ہوئی ہے اس لیے پاکستان میں کوہستان کے علاقے اور دوسریپہاڑی علاقوں میں خوبانی اگائی جاتی ہے مگر وادی ہنزہ اس کا سب سے اہم مرکز ہے۔

دیگر زبانوں میں نام

عربی میں خوبانی کو مشمش

فارسی میں زردآلو

 انگریزی میں خوبانی کو اپر یکاٹ کہتے ہیں۔

مقام پیدائش

پاکستان میں کے پی کے اورصوبہ بلوچستان اور اس کے افغانستان ہندوستان

خوبانی کا مزاج

سرد وتر درجہ دوم

مغز خوبانی
گرم وتر

خوبانی کے تفصیلی فوائد

خوبانی غذائیت اور ذائقے سے بھر پور ہوتی ہے۔۔۔ خوبانی بادام ہی کی طرح افادیت رکھنے والا ایک ایسا پھل ہے جس کا اوپر کا گودا کھایا جاتا ہے،اس کا رنگ زردی مائل ہوتا ہے اور جب یہ صحیح پکی ہوتی ہے تب گلابی رنگ بھی واضح چھلکتا ہے۔۔۔ اس کا چھلکا فرحت بخش اور نہایت لذیز ہوتا ہے۔۔۔خوبانی کو تازہ اور خشک دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔ خوبانی کا تیل بھی نکالاجا سکتا ہے اور اسے ہلکے شکر کے قوام میں محفوظ کر کے ڈبوں میں بھی بند کیا جاتا ہے۔۔۔یہ بہت مفید ہوتی ہے۔۔۔خوبانی کی کاشت پتھریلی زمین میں اور موسم سرما میں کی جاتی ہے۔۔۔خوبانی کا گودا بہت شیریں ہوتا ہے اس کے اندر مغز بھی ہوتا ہے کچھ لوگ خوبانی کا گودا کھا کر اس کے مغز کو پھینک دیتے ہیں۔۔۔ اگر دیکھا جائے تو اس کا مغز خوبانی سے زیادہ غذائیت سے بھرپور اور مفید ہوتا ہے۔۔۔ویسے توخوبانی کی بیس سے زائد اقسام ہیں تاہم پاکستان میں اس کی صرف دو اقسام ہوتی ہیں۔۔۔ ایک خوبانی کارنگ زرد ہوتا ہے اور یہ چھوٹی ہوتی ہے۔۔۔دوسری خوبانی ہلکے پیلے رنگ کی ہوتی ہے اور یہ بڑی بھی ہوتی ہے۔۔۔ خوبانی کی دونوں قسمیں بہت سے غذائی اجزاء سے مالامال ہیں۔۔۔ ایک تازہ خوبانی 16حراروں پر جب کہ خشک خوبانی 10حراروں پر مشتمل ہوتی ہے۔۔۔ خوبانی بہت صحت بخش پھل ہے کیوں کہ ایک خوبانی میں 18کیلوریز، وٹامن اے، وٹامن بی، اینٹی آکسیڈنٹ جز، بیٹا کیروٹین، کیلشیم، پوٹاشیم اور فاسفورس کافی زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔۔۔ یہ ذائقے میں آلوچے اور آڑو کی طرح ہوتی ہے۔۔۔خوبانی انسانی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے، یہ انسانی جسم کو غذائیت تو فراہم کرتی ہی ہے اس کے علاوہ اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے۔۔۔ صحت کے لحاظ یہ بہت مفید پھل ہے حالانکہ دیکھنے میں تو یہ چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس چھوٹے سے پھل میں بیپناہ خوبیاں اور فوائد ہیں۔۔۔ یہ نظام ہضم کو درست کرتی ہے اور بہترین قبض کشا بھی ہے۔۔۔ کان کے درد کو بھی یہ دور کرنے میں مدد کرتی ہے اس کے علاوہ یہ انسان کے دل کو بھی صحت مند بناتی ہے کیونکہ خوبانی کی یہ خوبی ہے کہ وہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور وزن گھٹاتی ہے۔۔۔ چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے خوبانی کا استعمال عورتوں کے لئے بہت مفید ہے اس کی اسی خوبی کی بنا پر خوبانی کو بہت سی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔ یہ بہت سی جلدی بیماریوں کو بھی ختم کرتی ہے۔۔۔ یہ عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر پیدا ہونے والی جھریوں کو ختم کرتی ہیں اور چہرے کو شاداب بناتی ہے۔۔۔خوبانی بخار کا علاج بھی کرتی ہے کیوں کہ اس میں صحت افزا وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو بخار کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔۔۔اس کے علاوہ خوبانی نظر کو تیز کرتی ہے۔۔۔ خون کی پیداوار بڑھا کر انیمیا جیسی مہلک بیماری کو ختم کرتی ہے۔۔۔ خوبانی میں اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں ہوتے ہیں جس سے سرطان کو روکنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔۔۔ خوبانی ڈکار کو روکتی ہے اس کے علاوہ جگر کی سختی کو بھی کم کرتی ہے۔۔۔ اس کے چھوٹے ہونے پر کوئی نا جائے بلکہ اس کے بیشمار فوائد ہیں۔

 

اس کو کھانا صحت کے لئے مفید ہے مگر الرجی کے مریض اسے کھانے سے اجتناب کریں۔۔۔خوبانی دنیا کے اکثر ممالک میں پائی جاتی ہے آج کل فروٹ منڈیوں میں عام دستیاب ہے۔ہر کوئی اس سے واقف ہے شکل کے لحاظ سے خوبصورت، ذائقہ میٹھا جتنی خوش شکل اور خوش ذائقہ ہے اس میں قدرت نے اس سے بڑھ کر انسانی صحت کے لیے فوائد رکھے ہیں، اس کے اندر جو گٹھلی ہے اس میں مغز پایا جاتا ہے جو مغز بادام کی طرح ہوتا ہے تازہ خوبانی کے علاوہ یہ خشک حالت میں بھی تقریباََ سارا سال ملتی رہتی ہے۔۔۔اس میں وٹامن اے،بی،سی، کاپر، کیلشیم، میگنیشیم، فولاد، اور کئی اجزا پائے جاتے ہیں۔
اس کے متعدد فوائد میں چند ایک یہ ہیں۔۔۔ خوبانی خون اور جو ش خون کو فائدہ دیتی ہے۔۔۔ خوبانی کے درخت کے پتے اگر دو تولہ رگڑ کر پلائے جائیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جا تے ہیں۔۔۔ سوزش معدہ اور بوا سیر کے لیے مفید ہے۔۔۔ سرد مزاج والے ضعیف اشخاص اور کمزور معدہ والوں کے لیے خوبانی کا استعمال منا سب نہیں۔۔۔ جگر کی سختی کو دور کر تی ہے۔۔۔ تپ حار میں خوبانی کھلا نے کے بعد گرم پانی میںشہد ملا کر پلانا قے لا تا ہے اور بخار اتر جا تا ہے۔

اس کے رس کے چند قطرے کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہو تا ہے اور کان کے درد سے افا قہ ہو تا ہے۔۔۔ خو بانی پیا س کو روکتی ہے۔۔۔دس دانہ خوبانی اگر ہمراہ لسی استعمال کیے جائیں تو غذا کی نالی کی جلن دور ہو تی ہے۔۔۔ نزلہ، زکام، گلے کی خراش اور منہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانہ خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کر نا مفید ہو تا ہے۔۔۔

اگر کسی کی بھوک بند ہو جائے، معدہ بو جھل، اپھارہ ہو تو رات سو تے وقت دو تولہ خشک خو بانی، سونف اور کالی ہڑڑ ہم وزن ہمراہ کھا نا، بے حد مفید ہو تا ہے۔۔۔ سر چکرانے اور صبح اٹھنے کو اگر دل نہ چاہتا ہو تو پندرہ دانے خو بانی ایک پا ؤ دودھ میں رات کو اُبال کر اور مزید اس میں سو نف ایک تولہ، بڑی الائچی تین ما شہ ملا کر ابال کر رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں بے حد مفید ہے۔۔۔

جسم میں توانائی پیدا کر تی ہے۔۔۔ کھٹی خو بانی استعمال نہیںکرنی چاہیے کیونکہ اس سے پیٹ میں اپھارہ پیدا ہو تا ہے۔۔۔ ہا ئی بلڈ پریشر میں خو بانی کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیے۔۔۔ خوبانی کے استعمال سے خون میں حرارت اور حدت پیدا ہو تی ہے۔۔۔ خونی و با دی بوا سیر میں خو بانی کا استعمال مفید ہے اس سے مسوں کی جلن اور چبھن نہیں ہو تی۔۔۔ خوبانی قبض کشا ہو تی ہے اور خورا ک کو جلد ہضم کر تی ہے۔۔۔ خوبانی کا مر بہ بنا یا جاتا ہے جو مقوی دل، مقوی معدہ اور مقوی جگر ہو تا ہے۔۔۔

خوبانی کے مغز کے فوائد مغز بادام کے برا بر ہو تے ہیں۔۔۔ خوبانی میں بہترین غذائیت ہو تی ہے۔۔۔ جو انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے۔۔۔ اگر خون میں تیزابیت ہو جائے تو روزانہ خشک خو بانی ایک چھٹانک، اور دو تولے عناب رات کو بھگو کر صبح نہار منہ ایک گلا س پانی چند روز تک متواتر پینے سے فائدہ ہو تا ہے۔

خشک خوبانی کا شربت بنانے کا طریقہ

خشک خوبانی کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے اپنے ذائقے اور فوائد کے لحاظ سے منفرد ہے۔۔۔ اس کاطریقہ یہ ہے پانی ایک لیٹر عرق گلاب خالص ایک بوتل اس میں 100گرام خشک خوبانی رات کو بھگو دیں صبح جوش دیں بعد میں ٹھنڈا کر کے چینی ڈال کر قوام بنائیں ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں ڈال لیں ایک گلاس پانی میں دو تین چمچ شربت ڈال کر دن میں دو بار پینے سے خون کی مقدار بڑھتی ہے دل و دماغ کو طاقت اور فرحت بحشتا ہے مختصر انسانی جسم کے لیے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

نظر کی طاقت

بینائی کو بہتر کرتی ہیخشک خوبانی میں وٹامن اے موجود ہے جو کہ اچھی بینائی کے لیے ضروری جز ہے۔۔۔ وٹامن اے ایسا طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ خلیات اور ٹشوز کی صحت بہتر کرتا ہے۔۔۔ فری ریڈیکلز انسانی قرینے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر 

ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرتی ہے خشک خوبانی میں کیلے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ پوٹاشیم موجود ہے جبکہ نمک نہ ہونے کے برابر، جو کہ اسے بلڈ پریشر صحت مند سطح میں رکھنے میں مدد دینے والی سوغات بناتی ہے۔
مسلز بناتی ہے پوٹاشیم میٹابولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹشوز کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ عمل مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔۔۔ اس سوغات سے جسم میں ایسڈ کی سطح کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ پروٹین کے جذب ہونے کا عمل بہتر کرتا ہے۔

ہڈیو ں کی مضبوطی

اس میں کیلشیم بھی کا فی مقدارمیں پا یا جا تا ہے اور ہم سب یہ با ت بخو بی جانتے ہیں کہ کیلشیم ہما ری ہڈیو ں کی بہترین صحت کے لیے سب سے ضروری ہے لہذا کیلشیم کے حصول کیلئے جسما نی ضر ورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خشک خوبا نی کا استعمال کریں لیکن مناسب مقدار میں زیادہ مت کھائیں۔۔۔اس کے علا وہ خشک خو با نی میں پو ٹا شیم بھی پا یا جا تا ہے جو کہ ہما رے جسم میں کیلشیم کے تقسیم کے حو الے اہم کر دار ادا کر تا ہے اور یہ تما م عوامل ہڈیو ں کی مضبو طی کے لیے انتہا ئی اہم ہیں۔

کینسر سے بچا ؤ

خشک خو با نی میں بھا ری مقدار پا ئے جا نے والے اینٹی آ کسیڈنٹس کینسر جیسے مو ذی مر ض کے لاحق ہو نے کے خطرات کو کم کر تے ہیں اس کے بیچ کینسر کی افزائش کا خا تمہ کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔۔۔کینسر کے مر یضوں کو یہ پا نچ بیچ ایک گلا س ما لٹے کے جوس کی سا تھ روزانہ صبح نا شتہ میں اس و قت کھانے چا ہئیں جب تک کہ کینسر کے غیر معمو لی خلیوں کا خا تمہ نہیں ہو جا تا۔

چند احتیاط جو ضروری ہیں

سرد مزاج والے ضعیف اشخاص اور کمزور معدہ والوں کے لیے خوبانی کا استعمال مناسب نہیں۔۔۔کھٹی خوبانی استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے پیٹ میں اپھارہ پیدا ہوتا ہے۔۔۔ہائی بلڈ پریشر میں خوبانی کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیے۔۔۔ہائی بلڈ پریشر میں خوبانی فائدے کی بجائے نقصان پہنچاتی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپکو آج کی اس آرٹیکل سے بہت سی مفید معلومات ملی ہوں گی تو جلدی سے اس پوسٹ کو لائک کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں، ہماری شوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینل کو  لائیک وسبسکرائب کریں اور صدقہ جاریہ کی نیت سے اس یوسٹکو فیس بک اور واٹس ایپ پر زیادہ سے زیادہ شیئر کر دیں۔ جزاک اللہ

Axact

Axact

Vestibulum bibendum felis sit amet dolor auctor molestie. In dignissim eget nibh id dapibus. Fusce et suscipit orci. Aliquam sit amet urna lorem. Duis eu imperdiet nunc, non imperdiet libero.

Post A Comment:

0 comments: