چاول کے پانی کے طبی فوائد
چاول کی تاریخ
دوستو! چاول پاکستانیوں کی پسندیدہ ڈش ہے جسے بچے اور بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں، چاول کو ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے دسترخوانوں کی زینت سمجھا جاتا ہے اور اس سے کئی اقسام کے پکوان بنائے جاتے ہیں، پہلی بار چاول چھے ہزار قبل از مسیح چین میں ایجاد ہوا ، چینیوں کے بعد سری لنکا اور انڈیا میں چاول کی کاشت کا سلسلہ شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتےیونان کے کئی علاقوں تک پھیلتا چلا گیا پھر جنوبی یورپ اور شمالی افریقہ کے کئی شہروں سے ہوتا ہوا تھائی لینڈ، انڈونیشیا اوراب دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، چاول کی ایجاد کا سارا دارومدار ”شنگ شان نامی چینی ماہر کے سر جاتا ہے، جس نے چاول کے ایک چھوٹے سے چھلکے کو مٹی کے برتن کا سہارا لے کر مٹی میں دفن کیا اور پوری دنیا کو چاول جیسی نعمت سے متعارف کروایا، اب اس نے یہ چھلکا کہاں سے لیا اس بارے ابھی مکمل معلومات ہمیں نہیں مل سکیں ، اس ماہر کی دیکھا دیکھی 2500 قبل از مسیح شمالی برصغیر کے لوگوں نے بھی چاول کوخود اگانا شروع کردیا تو یوں چاول کی کاشت کا سلسلہ چلا نکلا اور پوری دنیا سے ہوتا ہوا پاکستانیوں کی مرغوب غذا کا درجہ حاصل کر گیا۔۔۔ یہ تو تھی چاول کی مختصر تاریخ اب آپکو بتاتے ہیں کہ چاول کا پانی کس قدر فائدہ مند ہے اور یہ ہمارے جسم کیساتھ کرتا کیا ہے آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں۔
دوستو! چاولوں کا پانی ہماری خوبصورتی بڑھانے اور برقرار رکھنے کے لیے کتنا زیادہ مفید ہےاور کتنا زیادہ اثر دار ہے، شاید یہ بات آج سے قبل آپ کے علم میں نہیں ہو گی کیونکہ چاولوں کا پانی بہت آسانی اور سستے میںبن جاتا ہے، اس لیے ہمیں اس چیز کی کوئی خاص قدر نہیں اور ہم اس کی افادیت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کیونکہ ہمیں جو چیز بھی سستی او ر بآسانی میسر ہو جائے ، ہم اس کی قدر نہیں کرتے، یقین مانیے چاولوں کا پانی بازار سے ملنے والے کسی بھی ٹونر ، کلینزر اور اینٹی ایجنگ کریم سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے اور چاولوں کا پانی تین قسم کی خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے، ایک یہ زبردست ٹونرہے، دوسرا یہ زبردست کلینزر ہے اور تیسرا یہ زبردست اینٹی ایجنگ ماسک کے طور پر بھی استعمال ہوسکتا ہے اور ان تینوں خصوصیات کی وجہ سے یہ بازار سے ملنے والی کسی بھی مصنوع سے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ جو مصنوعات بازار میں دستیاب ہیں، ان کا کوئی نہ کوئی سائیڈ افیکٹ ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے صرف فوائد ہی فوائد ہیں اور ابھی تک اس کا کوئی نقصان سامنے نہیں آیا ، الحمدللہ جس جس نے اس کا استعمال کیا مفید ہی پایا ہے، اگر آپ اس پوسٹ کو پڑھنے سے قبل اسے آزما چکے ہیں تو کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں۔
| کلونجی سے مردانہ کمزوری کا علاج |
چاول کے پانی کے فوائد
چلیے اب اس کے فوائد پر نظر دوڑاتے ہیں، جن لوگوں کی جلد خراب ہے، جھریاں پڑی چکی ہیں، جلد ڈھیلی ہو رہی ہے یا ہو چکی ہے اور مختلف ادویات استعمال کر کے بھی ڈھیلا پن نہیں جا رہا تو چاولوں کے پانی کو ضرور استعمال کریں،جلد نا صرف ٹائٹ ہو جائے گی بلکہ جلد کی خرابی اور جھریوں سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا، یاد رہے چاولوں کا پانی چاول ابال کر نہیں نکالنا بلکہ کچے چاول پانی میں بھگو دیں اور جب چاولوں کو نتھاریں تو اس پانی کو ضائع کرنے کی بجائے اس کو کسی مفید کام میں استعمال کریں، یہ پانی بنانے کا طریقہ بھی آپکو آگے چل کر بتاتے ہیں، اسی طرح جن لوگوں کی جلد رنگ برنگی ہو رہی ہے یعنی کہیں سے کالی اور کہیں سے سفید تو وہ بھی استعمال کریں ان شاء اللہ بہترین نتائج ملیں گے، اس کے علاوہ جن لوگوں کی جلد مختلف مسائل کا شکار ہو چکی ہے جیسےپنپل، دانے وغیرہ تو چاول کا پانی استعمال کریں یہ مسائل حل ہو جائیں گے اور بلیک ہیڈ یا وائٹ ہیڈ وغیرہ کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
چاول کا پانی بنانے کا طریقہ
اب یہ جان لیں کہ چاولوں کا یہ پانی بنایا کیسے جاتا ہے، آپ تقریبا آدھاکپ چاول لیں اور اس آدھا کپ چاولوں میں آدھےکپ سے کچھ زیادہ پانی شامل کر لیں، اس کوکم از کم دو سے چار گھنٹے تک بھگو کر رکھ دیں، اس سے ان چاولوںمیں موجود وٹامنز اور منرلز پانی میں شامل ہو جائیں گے، دو گھنٹے بعد اس پانی کو نتھار لیں اور چاول پکا کر استعمال کر لیں یا کسی بھی استعمال میں لاسکتے ہیں، اب چاولوں کے اس پانی کو ایک بوتل میں ڈال کر رکھ لیں، یہ پانی آپ ۵ سے ۶ دن تک فریج میں رکھ سکتے ہیں، اس پانی کو آپ چہرے، گردن، ہاتھوں اور پیروںپر استعمال کرسکتےہیں چلیے اب آپ کو چاول کے پانی کے استعمال کرنے کا طریقہ اور شاندار فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
ہارمونز میں خرابی کا علاج
دوستو! ہارمونز میں خرابی کی وجہ سے چہرے پر کیل مہاسوں کا نکلنا آج کل ایک عام بیماری ہے جس میں نوجوان بڑی تعداد میں مبتلا نظر آتے ہیں اور پھراس بیماری سے چھٹکارے کے لیے مہنگی ادویات وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں، جن میں ایسے کیمیکلز بھی استعما ل ہوتے ہیں، جو فائد ہ دینے کی بجائے اُلٹا نقصان پہنچاتے ہیں، چاول کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے جو جلد کے مساموں کو ٹائٹ کر کے کیل مہاسوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے مہاسوں کے خاتمے کے لیے پہلے فرج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر کسی روئی کیساتھ کیل مہاسوں پر لگائیں بہترین نتائج ملیں گے، طبی ماہرین کی ایک ریسرچ کے مطابق ایسے افراد جو جلد کی سوزش کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، ان کے لیے چاول کے پانی سے روزانہ دودفعہ نہانا انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس کیلئے آپکو کو چاولوں کا پانی کافی مقدار میں چاہیے ہو گا۔
چاول کے پانی سے رنگ صاف کریں
اسی طرح چاول کے پانی میں ایسے وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں جو چہرے کے مُردہ سلز کو زندہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور رنگت کو صاف کرنے میں انتہائی مددگار ہوتے ہیں، چاول کے پانی سے چہرے کے فیشل کے لیے روئی کو چاول کے پانی میں بھگو کر اس سے 2منٹ تک چہرے کے صفائی کریں اور پھر چہرے کو ہوا سے خشک ہونے دیں یہ جلد کو بہترین صفائی دینے کے ساتھ نرم اور ٹون کردے گا۔
چاول کے پانی سے بال مضبوط کریں
اسی طرح بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے، چاولوں کا پانی جڑے ہوئے بالوں کو کھول دیتا ہے اور بالوں کی لچک کو بحال کر کے انہیں خوبصورت اور چمکدار بناتا ہے، بالوں میں شمپو کرنے کے بعد ان میں چاول کا پانی لگائیں، یہ جہاں خوبصورت شائن دے گا وہیں بالوں کو تندرست توانا اور لمبا کرنے میں آپ کا مددگار ہوگا انٹرنیشل جنرل آف کاسمیٹک سائنس میں ہونے والی ایک ریسرچ کے نتائج کے مطابق چاول کے پانی سے بال کی جڑوں کی فریکشن کم ہوتی ہےاور یہ سر پر بالوں کی تعداد بڑھاتا ہے، اس کے علاوہ یہ بہترین کنڈیشنر ہے، چاول کے پانی میں روز میری یا لیوینڈر کا تیل ڈال کر اور اگر یہ تیل میسر نہ ہوں تو سرسوں وغیرہ کا تیل استعمال کر لیں، بالوں میں لگائیں اور 10منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر بالوں کو سادے پانی سے دھو لیں چاولوں میں موجود امائنو ایسڈ جہاں بالوں کو گھنا اور چمکدار بنائیں گے، وہیں یہ سر کی جلد کا پی ایچ لیول ٹھیک کریں گے کیونکہ اس میں کوئی کیمیکل شامل نہیں ہوتا۔
چاول کے پانی سے جلد کی حفاظت کریں
اس کے علاوہ یہ ایگزائما کے خاتمے کے لیے مفید ہے،ایگزائما ایک جلد کی بیماری ہے جس میں جلد سُرخ ہوجاتی ہے، جلد پر خارش ہوتی ہے اور خشکی پیدا ہوتی ہے، بیوٹی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ چاول کے پانی میں کپڑے کو بھگو کر اسے متاثرہ حصے پر تھوڑی دیر لگا دیں اور کُچھ دیر لگا رہنے دیں پھر کپڑے کو ہٹا کر جلد کو ہوا میں خُشک ہونے دیں اس سے ایگزائما میں کافی افاقہ ہوگا، اس کے علاوہ چاول کا پانی جلد کو صاف اورچمکدار بنانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے، بہت سے لوگ پُوچھتے ہیں کے کیا واقعی چاول کا پانی جسے ہم ضائع کر دیتے ہیں جلد کو چمکدار بنا سکتا ہے؟ اس بات کا جواب ہے جی ہاں کیونکہ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے جو مہنگے کاسمیٹکس وغیرہ آپ خریدتے ہیں جیسے سکن لوشن، صابن، فیس ٹونر وغیرہ اُن میں سے کئی میں تو استعمال ہی چاولوں کا پانی ہوتا ہے، چاول کے پانی میں روئی ڈبو کر اس سے چہرے کو صاف کریں اور پھر چہرے کو خُشک ہونے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرے دھو لیں، آپ اس ٹوٹکے کو روزانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ان شاء اللہ اسے انتہائی مفید پائیں گے۔
Post A Comment:
0 comments: