بے اولادی کی وجوہات اور بے اولادی کا علاج
بے اولادی کے شکار اکثر مریضوں میں احتلام کی زیادتی جریان اور بچپن کی غلط کاریوں کی وجہ سے اعضائے مخصوصہ لٹک جاتے ہیں اور ان میں مادہ منی پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور یہ درست کام نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے مادہ منی ناقص اور پتلی ہو جاتی ہےاور اس میں جراثیم کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور منی اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں رہتی اور بے اولادی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ۔بے اولادی کے علاج کی غرض سے اور اس کمزوری کو دور کرنے کیلئے آج ایک نسخہ پیش خدمت ہے جو میرے زندگی بھر کے تجربات کا نچوڑ ہے آپ اللہ رب العزت کے بھروسے اس نسخہ کو استعمال کریں انشااللہ بے اولادی کا مسئلہ حل ہو کر اولاد کی نعمت سے اجڑی گود کو ہر بھری ہو جائے گی۔اس کے علاوہ بے اولادی کی درج ذیل وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔
گلے کے غدود گلہڑ ، کنویں
گلے کے غدود جن میں گلے کے غدود گلہڑ ، کنویں ہوتے ہیں ان کے باعث مردانہ جراثیم بننے میں رکاوٹ آتی ہے اور بعض اوقات ان غدودں کی وجہ سے مرد حضرات مکمل بانجھ پن بے اولادی کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔
| مردانہ کمزوری کا ہومیو پیتھک علاج |
| بانجھ پن کی وجوہات اور بانجھ پن کا علاج |
خصیوں میں خون کی روانی کے مسائل
سائنسی تحقیق کے مطابق خصیوں میں خون کی روانی کے مسائل کے باعث تولیدی جراثیم کی افزائش نہیں ہوپاتی اور بانجھ پن بے اولادی کے مسائل ہو جاتے ہیں۔
خصیوں کا اپنی جگہ پر نا ہونا
حکماءکے مطابق دوران پریگنینسی بچے کے خصیے پیٹ میں تشکیل پاتے ہیں اور پیدائش سے کچھ عرصہ پہلے ہی یہ اس کی مخصوص جگہ پر آ جاتے ہیں کچھ بچوں میں ایک یا دونوں خصیے ہی اپنی جگہ پر نہیں آپاتے جس کی وجہ سے بچے میں مختلف جنسی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جن میں بانجھ پن بے اولادی بھی شامل ہے۔
شوگر
اکثر کیسو ںمیں دیکھا گیا ہے کہ شوگر کا مرض بھی سپرم کی افزائش پر اثر انداز ہوتا ہے اور شوگر کی وجہ سے بانجھ پن بے اولادی کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
آپریشن یا چوٹ کا لگنا
کھیل کے دوران کسی ناگہانی حادثے یا آپریشن کے باعث خصیوں کو خون پہنچانے والی رگوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے سپرموں کی افزائش متاثر اور بے اولادی ہوسکتی ہے۔
پیشاب کی نالی میں رکاوٹ
پیشاب کی نالی میں رکاوٹ کے باعث کئی مردوں کا تولیدی مادہ صحبت کے دوران اصل جگہ پر نہیں پہنچ پاتا جس کی وجہ مرد اولاد کی نعمت سے محروم رہ سکتا ہے۔
نیند کی کمی ،ڈپریشن اور شراب کا استعمال
بانجھ پن کے اکثر کیسز نیند کی کمی ،ڈپریشن اور شراب کا استعمال کے باعث بھی سامنے آتے ہیں لہذا ان عادات کو ترک کرنے سے بفضل خدا بے اولادی کے مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
ہوالشافی
اندرجو شیریں 10 گرام
شقاقل مصری 10 گرام
تخم خشخاش 10 گرام
طباشیر 10 گرام
گوندببول 10 گرام
ثعلب مصری 10 گرام
کلونجی 10 گرام
سپستان 10 گرام
تخم اوٹنگن 10 گرام
موصلی سفید 10گرام
گوندڈھاک 10 گرام
اسگند ناگوری 10 گرام
کشتہ قلعی سادہ 20 گرام
بھکڑا 20 گرام
مغز جیا پوتہ 20 گرام
شہد حسب ضرورت
بے اولادی کے علاج کے نسخہ ترکیب تیاری
تمام بتائی گئی ادویہ کو ہاون دستہ یا گرائینڈر میں باریک پیس کر اچھی طرح چھان لیں اور سفوف کے اندرشہد مکس کر لیں معجون تیار ہے۔
بے اولادی کے علاج کے نسخہ مقدار خوراک
ایک چمچ چھوٹا چائے والا صبح نہار منہ اور شام کو کھانے کے بعد سونے سے پہلے ایک پاؤ نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں یہ معجون کم سے کم آپ نے چالیس دن استعمال کرنا ہے۔
بے اولادی کے علاج کے نسخہ کے فوائد
مغلظ منی، مولدمنی، مو لدکرم منی، ممسک اور مقوی باہ لاجواب اور انتہائی بہترین نسخہ ہے بے اولا دی کے مریضوں کے لیے لاجواب ہے۔
Post A Comment:
0 comments: